ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی صدارتی امیدواروں کی اپنے لیے فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں

امریکی صدارتی امیدواروں کی اپنے لیے فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں

Thu, 08 Sep 2016 16:31:31    S.O. News Service

نیویارک ،8؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اپنی مہم کے دوران فوجی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 88ریٹائرڈ جرنیلوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، جو انتخابی مہم میں ان سے تعاون کریں گے۔ تاہم اب ہلیری کلنٹن کے مرکزی انتخابی دفتر نے بھی ایسی ہی ایک فہرست پیش کر دی ہے، جس میں 95فوجی جرنیلوں کے نام ہیں۔ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ صدر بننے کے بعد وہ عسکری اخراجات کے لیے رقوم میں اضافہ کریں گے۔ امریکا کا موجودہ سالانہ فوجی بجٹ 600ارب ڈالر ہے۔


Share: